Date:

خصوصیات

تعارف
حرف کاراردو املا کا سافٹ ویئر ہےجو املا کی عمومی غلطیاں خود کار طریقےسے درست کرنے اور ٹائپنگ کی غلطیوں کی نشان دہی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اہمیت اور فوائد
اردو کا درست املا رائج کرنے میں مدد ملے گی
اردو کا ایک ہی املا رائج کرنے میں مدد ملے گی
پروف خوانی میں آسانی ہوگی
وقت کی بچت ہوگی

خصوصیات

حرف کار ایک ٹیکسٹ ایڈیٹر سافٹ ویئر ہے، جو کہ صرف اردو املا کے لیے بنایا گیا ہے ،اس میں اردو املا کو چیک کرنے اور درست کرنے کی خصوصیات فراہم کی گئی ہیں ، سافٹ ویئر میں فی الحال ڈیسک ٹاپ پبلشنگ فیچرز فراہم نہیں کیے گئے ہیں

اردو املا کی معیار بندی
اردو املا کی معیار بندی کے لیےترقی اردو بورڈ (بھارت)کی جانب سے 1973-74میں قائم ہونے والی کمیٹی اورمقتدرہ قومی زبان(موجودہ ادارہ فروغ قومی زبان )کے زیر اہتمام 1985 میں ’’املا اور رموز اوقات کے مسائل ‘‘ کے موضوع پر منعقد ہونے والے تین روزہ سیمینار کی سفارشات سے استفادہ کیا گیا۔

کون لوگ مستفید ہو سکتے ہیں؟
یوں تو حرف کار ہر اس شخص کے لیے کار آمد ہے ، جو کمپیوٹر پر اردو ٹائپ کرتا ہے تاہم سرکاری اورنجی علمی و ادبی ادارے، اردو ٹی وی چینلز، اردو اخبارات وجرائد، پبلشرز اور اردو کے اہل قلم حضرات اس سے زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

مستقبل کا لائحہ عمل

فی الحال حرف کار صرف ونڈوز آپریٹنگ سسٹم میں کام کرتا ہے تاہم مستقبل قریب میں اس کا اینڈرائیڈ ورژن بھی تیار کیا جائے گا۔

سر دست حرف کار صرف ٹیکسٹ ایڈیٹنگ تک محدود ہے لیکن مستقبل میں اسے ورڈ پروسیسنگ کے طور پر بھی لانچ کرنے کا منصوبہ ہے ۔

حرف کار سر دست اردواملا  تک محدود ہےلیکن مستقبل میں  دیگر پاکستانی زبانیں بھی اس میں شامل کی جائیں گی۔